اردو رسائل

ماہنامہ ذوق و شوق کراچی(نومبر)
ماہنامہ ذوق و شوق کراچی(نومبر)
ماہنامہ رحیمیہ لاہور(نومبر)
ماہنامہ رحیمیہ لاہور(نومبر)
ماہنامہ زاد السعید کراچی(نومبر)
ماہنامہ زاد السعید کراچی(نومبر)
ماہنامہ التبلیغ راولپنڈی (نومبر)
ماہنامہ التبلیغ راولپنڈی (نومبر)
دوماہی فیضان مصطفیٰ (نومبر،دسمبر)
دوماہی فیضان مصطفیٰ (نومبر،دسمبر)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (نومبر)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (نومبر)
ماہنامہ نداۓ شاہی مرادآباد (نومبر)
ماہنامہ نداۓ شاہی مرادآباد (نومبر)
ماہنامہ الحقانیہ سرگودھا (نومبر)
ماہنامہ الحقانیہ سرگودھا (نومبر)
ماہنامہ نصرة العلوم (نومبر)
ماہنامہ نصرة العلوم (نومبر)
Image 1

علّامہ اِقبال اور جذبہ اطاعت رسول

علّامہ اِقبال اور جذبہ اطاعت رسول

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے سنت رسول کی پیروی کو اپنا شیوہ حیات بنالیا تھا۔ جوہر اقبال میں ایک عجیب اور بصیرت افروز واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ جس سے علامہ اقبال کے جذبہ شوق و اطاعت رسول کا اندازہ ہوتا ہے۔ لکھتے ہیں کہ پنجاب کے ایک دولت مند رئیس نے ایک قانونی مشورے کے لیے اقبال اور سر فضل حسین اور ایک دو مشہور قانون دان اصحاب کو اپنے ہاں بلایا، اور اپنی شاندار کوٹھی میں ان کے قیام کا انتظام کیا۔ رات کو جس وقت اقبال اپنے کمرے میں آرام کرنے کے لیے گئے تو ہر طرف عیش و تنعم کے سامان دیکھ کر، اور اپنے نیچے نہایت نرم اور قیمتی بستر پا کر معا ان کے دل میں یہ خیال آیا کہ جس رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کے صدقے میں آج ہم کو یہ مرتبے حاصل ہوئے ہیں، اس نے بوریے پر سوکر زندگی گزار دی تھی ۔ یہ خیال آنا تھا کہ آنسوؤں کی جھڑی بندھ گئی۔ اسی بستر پر لیٹنا ان کے لیے ناممکن ہو گیا۔ اٹھے اور برابر کے غسل خانے میں جا کر ایک کرسی پر بیٹھ گئے، اور مسلسل رونا شروع کر دیا۔ جب ذرا دل کو قرار آیا تو اپنے ملازم کو بلوا کر اپنا بستر کھلوایا ، اور ایک چار پائی اسی غسل خانے میں بچھوائی۔ اور جب تک وہاں مقیم رہے، غسل خانے ہی میں سوتے رہے۔ یہ وفات سے کئی برس پہلے کا واقعہ ہے۔ (محمد حسنین سید۔ جوہر اقبال - ص 39-40، مطبوعہ مکتبہ جامعہ دہلی 1938)(ماہنامہ صدائے اسلام/ستمبر/۲۰۲۴)

Whats New

Naats