اردو رسائل

ماہنامہ فہم دین کراچی (فروری)
ماہنامہ فہم دین کراچی (فروری)
ماہنامہ راہ ہدایت پشاور (فروری)
ماہنامہ راہ ہدایت پشاور (فروری)
ماہنامہ برکاتہ اکابر کراچی (فروری)
ماہنامہ برکاتہ اکابر کراچی (فروری)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (فروری)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (فروری)
ماہنامہ الحسن لاہور (فروری)
ماہنامہ الحسن لاہور (فروری)
ماہنامہ الحسن لاہور (جنوری)
ماہنامہ الحسن لاہور (جنوری)
ماہنامہ السلطان (فروری)
ماہنامہ السلطان (فروری)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (فروری)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (فروری)
مکالمہ بین المذاھب لاہور (فروری)
مکالمہ بین المذاھب لاہور (فروری)
Image 1

یہ حالات بدلتے کیوں نہیں؟

یہ حالات بدلتے کیوں نہیں؟

محی السنہ حضرت شاہ ابرار الحق سے بعض حضرات نے شکایت کی کہ مسلمانوں کی پریشانیاں دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہیں ، خانقاہوں اور مدارس میں دعاؤوں کا خوب اہتمام ہو رہا ہے ، اللہ والے مسلسل اللہ کے حضور دعائیں کر رہے ہیں لیکن مسلمانوں کی پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں ، حالات بد سے بدتر ہوتے ہی جا رہے ہیں تو اس وقت حضرت نے ایک مثال دے کر معاملہ یوں سمجھایا تھا کہ کسی شخص کا باپ اس سے ناراض ہو جائے اور اس کی ناراضگی کی وجہ سے اس پر اپنی عنایات کا سلسلہ بند کر دے اور وہ لڑکا اپنے والد سے معافی تلافی کے بجائے دوسروں سے کہتا پھرے کہ میرے والد مجھ سے ناراض ہیں آپ ان سے سفارش کر دیجئے کہ وہ مجھ سے راضی ہو جائیں اور پہلی سی محبت کا معاملہ کرنے لگیں اور خود براہ راست والد سے رجوع نہ کرے، نہ ان سے اپنے جرم کا اعتراف و اقرار کرے تو والد کی نظر عنایت اس پر کیسے ہوگی۔ اس وقت پوری امت کا المیہ یہی ہے کہ خالق کائنات کے حضور میں گستاخیاں اور جرائم کا ارتکاب تو خود کرتے ہیں اور ان کی معافی تلافی کے لئے اہل اللہ اور مشائخ سے دعائیں کراتے پھرتے ہیں، خود اللہ کے حضور توبہ واستغفار کی کوشش اور ضرورت محسوس نہیں کرتے ۔ اللہ کی راہ اب بھی ہے کھلی، آثار و نشاں سب قائم ہیں اللہ کے بندوں نے لیکن اس راہ میں چلنا چھوڑ دیا (کتاب : ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور(نومبر) صفحہ نمبر: ۶ انتخاب: اسلامک ٹیوب پرو ایپ)

Whats New

Naats