اردو رسائل

ماہنامہ صدائے فاروقیہ شجاع آباد (فروری)
ماہنامہ صدائے فاروقیہ شجاع آباد (فروری)
ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (مارچ)
ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (مارچ)
ماہنامہ وفاق المدارس ملتان (فروری)
ماہنامہ وفاق المدارس ملتان (فروری)
ماہنامہ شاہ راہ علم (فروری)
ماہنامہ شاہ راہ علم (فروری)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (مارچ۔اپریل)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (مارچ۔اپریل)
فیضان اشرف (مارچ)
فیضان اشرف (مارچ)
ماہنامہ فیضان اشرف (اپریل)
ماہنامہ فیضان اشرف (اپریل)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (مارچ)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (مارچ)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (فروری)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور (فروری)
Image 1

سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں

سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں

ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ہو رہا تھا تو اس نے ایک ایسے بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رہا تھا ۔ بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا : سردی نہیں لگتی ہے تمھیں ؟ دربان نے جواب دیا : بہت لگتی ہے حضور مگر کیا کروں ، گرم وردی نہیں ہے میرے پاس ، اِس لیے برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ بادشاہ: میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ہی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ہوں تمھارے لیے ۔ دربان نے خوش ہو کر بادشاہ کو فرشی سلام کیا اور بہت تشکر کا اظہار کیا. لیکن بادشاہ جیسے ہی اپنے گرم محل میں داخل ہوا ، دربان سے کیا ہوا وعدہ بھول گیا۔ صبح دروازے پر اس بوڑھے دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی اور قریب ہی مٹی پر اس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی ہوئی یہ تحریر بھی : بادشاہ سلامت ! میں کئی برسوں سے سردیوں میں اسی نازک وردی میں دربانی کرتا آرہا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔ سبق : سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اور امیدیں کمزور کر دیتی ہیں اپنی طاقت کے بل بوتے پر جینا شروع کیجیے ۔ سہاروں کی بیساکھیاں پھینک کر اپنی طاقت آزمائیں۔ ______________📝📝📝______________ منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ

Whats New

Naats