اردو رسائل

ماہنامہ السلطان (اکتوبر)
ماہنامہ السلطان (اکتوبر)
ماہنامہ ندائے شاہی مرادآباد (اکتوبر)
ماہنامہ ندائے شاہی مرادآباد (اکتوبر)
ماہنامہ پیغام پورہ معروف (اکتوبر)
ماہنامہ پیغام پورہ معروف (اکتوبر)
ماہنامہ وصیۃ العرفان (اگست)
ماہنامہ وصیۃ العرفان (اگست)
ماہنامہ فکر و نظر (ستمبر)
ماہنامہ فکر و نظر (ستمبر)
ماہنامہ ندائے دار العلوم وقف دیوبند(اکتوبر)
ماہنامہ ندائے دار العلوم وقف دیوبند(اکتوبر)
ماہنامہ انوار ختم نبوت (ستمبر)
ماہنامہ انوار ختم نبوت (ستمبر)
ماہنامہ البدر (ستمبر)
ماہنامہ البدر (ستمبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (ستمبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (ستمبر)
Image 1

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت عبداللہ ابن عمر یا ایک دفعہ سفر پر جا رہے تھے، غالبا حج یا عمرے کا سفر تھا، صاحب حیثیت عربوں کی عادت کے مطابق آپ سفر پر جاتے ہوئے سواری کے اونٹ کے ساتھ ایک خچر نما گدھا بھی لے گئے (عربوں کے گدھے ہمارے ہاں کے گدھوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ ہمارے ہاں کے خچروں کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ) ۔ ہوتا یہ تھا کہ دوران سفر جب اونٹ کی سواری سے اکتا جاتے تو کچھ دیر کے لئے گدھے پر سوار ہو جاتے۔ اس پر پالان بھی تھا راستہ میں ایک غیر معروف مقام پر ایک دیہاتی بدو سامنے آیا ، آپ فوراً اترے اور بڑی عزت سے پیش آئے پھر اپنی پگڑی اٹھائی اور دیہاتی کے سر پر رکھی اور وہ گدھا اس کے سپرد کر دیا، حضرت ابن عمرؓ کے رفقاء اور شاگردوں نے کہا کہ آپ نے ایک دیہاتی کو پوری سواری دے دی ، عمامہ دے دیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ صاحب میرے والد کے دوست ہیں اور پھر وہ حدیث پڑھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ والد کے ساتھ ایک نیکی یہ بھی ہے کہ ان کے دوستوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔ اور اچھے برتاؤ کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ اس کے لئے دعا کرے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب انسان دوسرے کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ کی طرف سے فرشتہ وہاں کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے : ” ولک مثل ذالک“۔ ہاں تیرے لئے بھی ایسا ہی ہو۔ معصوم فرشتہ جب دعا کرے تو اس کی قبولیت یقینی ہے۔ (کتاب: ماہنامہ فلاح دارین کراچی(نومبر) صفحہ نمبر: ۲۱ انتخاب: اسلامک ٹیوب پرو ایپ)

Whats New

Naats