اردو رسائل

ماہنامہ پیام عرفات رائے بریلی (ستمبر)
ماہنامہ پیام عرفات رائے بریلی (ستمبر)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور(ستمبر)
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور(ستمبر)
ماہنامہ نصرت العلوم گوجرانوالہ (ستمبر)
ماہنامہ نصرت العلوم گوجرانوالہ (ستمبر)
ماہنامہ نقوش عالم بنگلور (ستمبر)
ماہنامہ نقوش عالم بنگلور (ستمبر)
ماہنامہ اشرف الجرائد حیدرآباد (ستمبر)
ماہنامہ اشرف الجرائد حیدرآباد (ستمبر)
ماہنامہ الماس ممبئی (ستمبر)
ماہنامہ الماس ممبئی (ستمبر)
ماہنامہ صدائے اسلام (ستمبر)
ماہنامہ صدائے اسلام (ستمبر)
ماہنامہ روائع القلم حیدرآباد، دکن(ستمبر)
ماہنامہ روائع القلم حیدرآباد، دکن(ستمبر)
ماہنامہ علم و عمل لاہور (ستمبر)
ماہنامہ علم و عمل لاہور (ستمبر)
Image 1

​​ایک قدیم سندھی عالم کا کلمۂ حکمت :

​​ایک قدیم سندھی عالم کا کلمۂ حکمت :

اِمام ابونصر فتح بن عبداللہ سندھیؒ دُوسری صدی ہجری کے اُن علماء میں سے ہیں جو سندھی نژاد تھے، اور سندھ میں مسلمانوں کے داخلے کے بعد مشرف باسلام ہوئے تھے ، اور مسلمان ہونے کے بعد تفسیر،حدیث،فقہ اور کلام کے مُسلَّم عالم مانے گئے، علامہ سمعانیؒ نے ان کا یہ واقعہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے: عبداللہ بن حسین کہتے ہیں کہ ایک روز ہم ابونصر سندھی کے ساتھ دُھول اور کیچڑ میں اَٹی ہوئی زمین پر چلے جا رہے تھے، اُن کے بہت سے معتقدین بھی ساتھ تھے، ہم نے دیکھا کہ ایک عرب شہزادہ مدہوشی کی حالت میں زمین پر خاک اور کیچڑ میں لت پت پڑا ہے، اس نے ہماری طرف نظر اُٹھا کر دیکھا تو ابونصرؒ نے منہ قریب کر کے سونگھا، اس کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی ـ شہزادہ نے ابونصرؒ سےکہا: "او غلام! میں جس حالت میں پڑا ہوں تم دیکھ رہے ہو، لیکن تم ہو کہ اطمینان سے چلے جا رہے ہو،اور اتنے سارے لوگ تمہارے پیچھے پیچھے ہیں"؟ ابونصرؒ نے بے باکی سے جواب دیا: " شہزادے! جانتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ بات یہ ہے کہ میں نے تمہارا آباء و اجداد ( صحابہ ؓ و تابعین ؒ ) کی پیروی شروع کردی ہے،اور تم میرے آباء و اجداد ( کافروں کے) نقشِ قدم پر چل پڑے ہو ـ" (الأنساب للسمعانیؒ ورق: ۳۱۳ ومعجم البلدان ج: ۳ ص: ۲۶۷، ماخوذ اَز فقہائے ہند، مرتبہ: محمد اسحاق بھٹی جلد: ۱ ص: ۸۰ و ۸۱) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کتاب : تراشے 📔 (صفحہ نمبر : ۵۷،۵۸ ) تالیف : مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ناقل : اسلامک ٹیوب پرو ایپ

Whats New

Naats