فرقِ باطلہ

احسن الکلام فی ترک القراءة خلف الامام جلد ٢
احسن الکلام فی ترک القراءة خلف الامام جلد ٢
بودے سوالوں کے کامل جوابات
بودے سوالوں کے کامل جوابات
صفت حاضر و ناظر خاصہ خداوندی
صفت حاضر و ناظر خاصہ خداوندی
ختم نبوت کوئز
ختم نبوت کوئز
مماتی فتنہ علماۓ دیوبند کی نظر میں
مماتی فتنہ علماۓ دیوبند کی نظر میں
عالم الغیب کون ہے رب العالمین یا رحمتہ للعالمین؟
عالم الغیب کون ہے رب العالمین یا رحمتہ للعالمین؟
مناظرہ عجیبہ
مناظرہ عجیبہ
مسجد میں عورتوں کی نماز و اعتکاف کا حکم
مسجد میں عورتوں کی نماز و اعتکاف کا حکم
صفت عالم الغیب خاصۂ خداوندی
صفت عالم الغیب خاصۂ خداوندی
Image 1

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

جب تک عیسائی مذہب سیاست سے ہم آہنگ نہیں تھا، اُس وقت تک دُنیا کی ہر قوم کا اپنا ایک الگ لباس ہوتا تھا۔ اب بھی جہاں جہاں عیسائی مذہب کسی قوم کی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوا وہاں اب بھی اس قوم کا اپنا ایک مخصوص قومی لباس ہے۔ جن ملکوں میں عیسائیت سیاست سے ہم آہنگ ہوکر پہنچی وہاں کا قومی لباس محمود غزنوی کے چہیتے غُلام ایاز کے "لباسِ غُلامی" کی طرح پُرانے صندوق میں چُھپا دیا گیا ہے، جو کبھی کبھار عید کے تہوار پر محض پُرانی یاد تازہ کرنے کے لیے نکالا جاتا ہے۔ چنانچہ عیسائیت کا لباس کوٹ پتلون اور نکٹائی اب ایک بین الاقوامی لباس بن گیا ہے جسے اب عیسائیوں کے علاوہ ہر مذہب، ہر مُلک اور ہر قوم کے باشندے پہنتے ہیں۔ جہاں تک کوٹ پتلون والے لباس کا تعلق ہے اُسے دیکھ کر کسی شخص کی قومیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ہاں البتہ چہرے کے رنگ یا بولی جانے والی زبان سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلاں شخص امریکی ہے یا فلاں شخص پاکستانی۔ ( معروف ادیب و صحافی ابراہیم جلیس کی کتاب "اُوپر شیروانی اندر پریشانی" سے اقتباس )

Whats New

Naats