متفرقات

فضلاء کے لیے زریں ہدایات
فضلاء کے لیے زریں ہدایات
عالمی یہودی تنظیمیں
عالمی یہودی تنظیمیں
دعوت و تبلیغ کی شرعی حیثیت
دعوت و تبلیغ کی شرعی حیثیت
قرآن مجید اور عصر حاضر
قرآن مجید اور عصر حاضر
قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں
قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں
اجراء بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن
اجراء بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن
جنت اور اہل جنت
جنت اور اہل جنت
گناہوں سے پاک کرنے والے اعمال
گناہوں سے پاک کرنے والے اعمال
علماء اور دینی خدام کا باہمی حسد
علماء اور دینی خدام کا باہمی حسد
Image 1

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے رجوع کی چند مثالیں

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے رجوع کی چند مثالیں

بہشتی زیور اور تعلیم الدین کے بعض مقامات کی اصلاح: (۱) بہشتی زیور میں عشاء کے بعد چار سنتیں لکھ دی ہیں، صحیح یہ ہے کہ دو سنت ہیں اور دو نفل ۔ (۲) بہشتی زیور میں ایام بیض ۱۲، ۱۳، ۱۴ تاریخوں کو لکھ دیا ہے، صحیح ۱۳، ۱۴ ، ۱۵ ہیں۔ (۳) تعلیم الدین اور بہشتی زیور میں تیجے، چالیسویں وغیرہ کے بدعت ہونے کے ذکر میں یہ لفظ لکھا گیا ہے "ضروری سمجھ کر کرنا" اس سے شبہ ہو سکتا ہے کہ شاید غیر ضروری سمجھ کر کرنا جائز ہو یہ قید واقعی تھی ، احترازی نہ تھی، حکم یہ ہے کہ خواہ کسی طرح سے کرے بدعت ہے۔ (۴) تعلیم الدین میں قبروں پر چراغ جلانے کے بارے میں یہ لفظ لکھا گیا ہے: ” کثرت سے چراغ جلانا “ اس میں بھی مثل مقام سوم کے سمجھنا چاہیے، حکم یہ ہے کہ ایک چراغ رکھنا بھی بدعت ہے۔ احباب سے دعا کی استدعا ہے کہ حق تعالیٰ میری خطا و عمد کو معاف فرمائے اور میری تقریرات و تحریرات کو اضلال کا سبب نہ بنائیں۔ (اشرف السوانح : ۱۳۵/۳، بوادر النوادر : ۴۲۸)

Whats New

Naats