عربی ہفتم دورہ حدیث شریف

Naats

اہم مسئلہ

اگر کسی قاری یا متکلم کی قرآت و آواز کو کسی آلہ میں محفوظ کر لیا گیا ہو تو اس میں آیت سجدہ کے سننے سے سجدہ تلاوت لازم نہیں ہوگا، کیوں کہ یہ نقل اور عکس ہے، نیز ٹیپ ریکارڈ کا بھی یہی حکم ہے۔ لیکن ریڈیو میں تقاضہ احتیاط یہ ہے کہ آیت سجدہ سن کر سجدہ تلاوت کیا جائے ، بشرطیکہ اس سے اصل آواز براہ راست سنائی دے رہی ہو، کوئی ریکاڈ کردہ آواز نہ ہو۔(اہم مسائل/ج:۱/ص:۷۵)

حدیث الرسول ﷺ

سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ(بُخاری شریف: ۵۷۰۸)

کھمبی من سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے مفید ہے(تحفۃ القاری)

چنگیز خان اور ایک عورت

چنگیز خان کے دربار میں تین لوگوں کے قتل کا حکم ہوا، تو ایک عورت روتی چیختی ہوئی دربار پہنچی، ان میں سے ایک عورت کا شوہر تھا، دوسرا بیٹا اور تیسرا بھائی تھا۔ چنگیز خان نے عورت سے کہا کہ تو ان میں سے ایک کا انتخاب کرلے، میں اس کی سزا معاف کر دوں گا۔ تو عورت کہنے لگی کہ شوہر دوسرا مل جائے گا، بیٹا بھی دوسرا جن لوں گی، البتہ بھائی کا کوئی بدل نہیں مل سکتا۔ (لہذا میں بھائی ہی کا انتخاب کرتی ہوں ) چنگیز خان کو یہ انتخاب پسند آیا تو اس نے تینوں کی سزا معاف کر دی۔ (البداية والنهاية لابن كثير ت التركي ط. دار هجر ١٧ / ١٦٦)