`اچھے غلام کی صفت اپناو` امام ابن الجوزي رحمه اللہ فرماتے ہیں: میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا کہ وہ ظہر کی اذان سے پہلے ہی وضو کر رہی تھی، مجھ سے رہا نہ گیا تو میں نے اس سے پوچھ لیا: کیا ظہر کی اذان ہو گئی ہے؟ اس بوڑھی خاتون نے جواب دیا: *أنا أذهب إليه قبل أن يناديني* میں اس (اللہ) کی طرف اس کے بلاوے سے پہلے ہی چلی جاتی ہوں۔ امام ابن الجوزي رحمه اللہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے جان لیا کہ میں ایک برا بندہ ہوں۔ محدث عظیم امام سفیان بن عیینہ رحمه اللہ فرماتے ہیں: تم برے غلام کی طرح نہ بنو کہ وہ بلانے پر ہی آتا ہے۔ التبصرة للإمام ابن الجوزي؛ ص: 131