*غیر مستحق کا زکوۃ لینے کا عبرتناک واقعہ* *مفتی اعظم مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ فرماتے ہیں:* ہندوستان میں ہمارے ایک رشتہ دار تھے۔ اُن کی اولاد پھر ان کی اولاد کی اولاد کو ہم نے دیکھا ان میں سے کوئی بھی مرد و عورت بچہ ایسا نہیں جو کسی نہ کسی خطرناک مصیبت میں مبتلا نہ ہو ... ایک مصیبت بنتی ہے دوسری شروع ہو جاتی ہے... والد محترم مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ ایک مرتبہ مجھ سے فرمانے لگے کہ اس خاندان میں جو مصیبتیں اتنی کثرت سے نظر آتی ہیں ... مجھے اس کی صرف ایک وجہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ فلاں صاحب جو ان کے دادا تھے ۔ وہ زکوۃ کے مستحق تو نہیں تھے۔ لیکن زکوٰۃ لے لیا کرتے تھے (اصلاحی مجلسیں جلد ۱ ص ۱۱۶)