*مطالعہ کے لیے انتخاب و ترجیح اور ترتیب* "کتابوں کا انتخاب اور ترتیب بڑا نازک فن ہے، کتابوں کی تعداد بہت بڑی ہے اور انسان کی عمر بہت محدود اور مختصر، اور اس مختصر عمر میں بہت سے مفید کام کرنے ہیں، کتابیں مختلف اغراض سے لکھی جاتی ہیں، ہر کتاب ہر شخص کے لیے مفید اور کارآمد نہیں ہوتی اور ہر چھپی ہوئی کتاب نافع نہیں ہوتی اور پڑھی جانے والی کتابیں سب کے پڑھنے کی نہیں ہوتیں اور ہر کتاب، عمر کی ہر منزل اور استعداد کے ہر درجہ میں پڑھنے کی نہیں ہوتی، اس لیے زیادہ علم رکھنے والے خیرخواہ لوگوں کے مشورے کی ضرورت ہے"۔ مولانا عبدالسلام بن عبدالسبحان کلکتوی ندوی