قُوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے دہر میں اسمِ محمّدؐ سے اُجالا کر دے اپنے عشق کی قوت سے ہر پستی کو اوپر لے جا اور اس دنیا میں محمد ﷺ کے نامِ مبارک کی روشنی پھیلا دے۔ (شرح غلام رسول مہر) تم سرکارِ دو عالم ﷺ کے عشق میں فنا ہو جاؤ اور یقین رکھو کہ اس عشق کی بدولت تمہارے اندر یہ طاقت پیدا ہو جاۓ گی کہ تم ساری دنیا میں سرکار دو عالم ﷺ کا نام بلند کر دو گے۔ (شرح یوسف سلیم چشتی) حوالہ: کلام: علامہ محمد اقبالؒ کتاب: بانگِ درا (حصہ سوم) نظم: جوابِ شکوہ https://t.me/IslamicUrduPoetry