🧓 والد ★ سایہ دار درخت کی مانند ہے… 👵 والدہ ★ ٹھنڈی چھاؤں جیسا سکون ہے… 🪙 والد ★ محنت کی مشق ہے… 💔 والدہ ★ قربانی کی علامت ہے… 🛡 والد ★ تحفظ کا قلعہ ہے… 🕊 والدہ ★ محبت کا جہان ہے… 🧭 والد ★ زندگی کا راستہ دکھاتا ہے… 🌷 والدہ ★ اس راہ کو دعا سے ہموار کرتی ہے… 🗣 والد ★ نصیحت کی زبان ہے… 💬 والدہ ★ دعاؤں کی زبان ہے… 👞 والد ★ تھکن چھپائے رکھتا ہے… 🥿 والدہ ★ دکھ سہہ کر مسکراتی ہے… 🏃‍♂️ والد ★ دنیا کی دوڑ میں ہمیں سنبھالتا ہے… 🏃‍♀️ والدہ ★ گھر کے سکون میں ہمیں پناہ دیتی ہے… 📚 والد ★ علم کا خزانہ ہے… 🧵 والدہ ★ تربیت کا مرکز ہے… 🏠 والد ★ دروازہ ہے عزت کا… 💖 والدہ ★ چھت ہے محبت کی… 🗝 والد ★ حوصلے کی کنجی ہے… 🕯 والدہ ★ صبر کا چراغ ہے… 🥇 والد ★ زندگی کی دوڑ میں شریک ہے… 🥈 والدہ ★ پسِ پردہ کامیابی کی وجہ ہے… 📉 والد ★ خاموشی سے سب کچھ لٹا دیتا ہے… 📈 والدہ ★ خاموشی سے سب کچھ سمیٹ لیتی ہے… 🛣 والد ★ دنیا کا سفر آسان کرتا ہے… 🏡 والدہ ★ دل کا سفر آرام دہ بناتی ہے… 🧳 والد ★ زندگی کے سامان کا بندوبست کرتا ہے… 🍲 والدہ ★ روح کی بھوک مٹاتی ہے… 📖 والد ★ زندگی کا سبق دیتا ہے… 🧕 والدہ ★ سلیقہ اور اخلاق سکھاتی ہے… 🎁 والد ★ اپنے خواب قربان کرتا ہے… 🕊 والدہ ★ اپنی نیندیں قربان کرتی ہے… 🕰 والد ★ وقت دے کر پیچھے ہٹتا ہے… 🌙 والدہ ★ ہر لمحہ دعاؤں میں لپیٹتی ہے… 💪 والد ★ ہمیں دنیا سے لڑنا سکھاتا ہے… 💞 والدہ ★ ہمیں اللہ سے جڑنا سکھاتی ہے… 🧓 والد ★ بازو بن کر ساتھ چلتا ہے… 👵 والدہ ★ دل بن کر ساتھ دھڑکتی ہے… 🤲 والد ★ باہر کی دنیا سنبھالتا ہے… 🌸 والدہ ★ اندر کی دنیا سنوارتی ہے…

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

غـزہ کے مشہور داعی اور صحافی جناب جهاد حلس کی پوسٹ دیکھیے! فرما رہے ہیں:

غـزہ کے مشہور داعی اور صحافی جناب جهاد حلس  کی پوسٹ دیکھیے! فرما رہے ہیں:

"خدا کی قسم ! اگر آپ اہلِ غـزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تکالیف دیکھیں تو آپ دنگ رہ جائیں ، ذہن اس بات کو تسلیم نہیں کر پائے گا کہ آیا ایک انسان ان تمام مظالم اور تکالیف کو برداشت کر کے زندہ کیسے رہ سکتا ہے ؟ اور ان تکالیف کی شدت سے اس کی موت کیسے واقع نہیں ہوئی ؟!! خدا کی قسم ! اگر یہ تکالیف اور مشقتیں کسی چٹان پر گزرتیں تو وہ تکلیف کی شدت سے پھٹ جاتی، سمندر پر اتنا ظلم ڈھایا جاتا تو وہ بخارات بن جاتا، دیوہیکل پہاڑوں پر گر اتنا سِتم ڈھایا جاتا تو ان میں شگاف پڑ جاتے ، لوہے جیسی مضبوط دھات تک اس تکلیف کی شدت سے پگھل جاتی !! ہم نے جو آفتیں دیکھی ہیں اس کے مقابلے میں آپ کی پریشانیاں ہیچ ہیں، (باخدا یہ حقیقت ہے) ، ہم پر بیتنے والے دلسوز مناظر کے عادی نہ بنیں، اسے ہماری عادی زندگی / روٹین لائف نہ سمجھیں ، بلاشبہ ہمیں تنہا ، بے یارو مددگار چھوڑنے والوں کو اللّٰہ رب العزت دیکھ رہے ہیں ، اور ان سب کو اللّٰہ رب العزت کے حضور جواب دہ ہونا ہے۔" - مترجم: عبد الرحمن فضل۔