السلام علیکم اسلامی تاریخ قسط نمبر 3 فرشتے اللہ کی مخلوق ہیں فرشتے اللہ تعالٰی کی مخلوق ہیں ، جو نور سے پیدا ہوئے ہیں ۔ وہ ہماری نظروں سے غائب ہیں ۔ کبھی اللہ تعالٰی کی نافرمانی نہیں کرتے ۔ اللہ تعالٰی نے ان کو مختلف کاموں پر لگا رکھا ہے ، وہ ہر وقت انہیں کاموں میں لگے رہتے ہیں ۔ فرشتے بے شمار ہیں ، ان کی صحیح تعداد اللہ تعالٰی ہی کو معلوم ہے ، ان میں چار فرشتے مشہور و مقرب ہیں (1) حضرت جبرئیل علیہ السلام جو اللہ کی کتابیں اور احکامات پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔ (2) حضرت اسرافیل علیہ السلام جو قیامت میں اللہ تعالٰی کے حکم سے صور پھونکیں گے (3) حضرت میکائیل علیہ السلام جو بارش کا انتظام کرنے اور مخلوق کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں (4) حضرت عزرائیل علیہ السلام جو مخلوق کی جان نکالنے پر مقرر ہیں۔ اسی طرح ان کے علاوہ بھی بہت سارے فرشتے ہیں ، جو اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا اور اس کی پاکی بیان کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔