/17nov2025/ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بریکنگ نیوز: مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے ایک مسافر بس کی ڈییزل ٹینکر سے ٹکر ہوئی۔ حادثہ صبح 1:30 بجے (بھارتی وقت) مُفرَحات نامی مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، بچے اور حیدرآباد کے متعدد زائرین شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 20 خواتین اور 11 بچے بھی بس میں سوار تھے۔ زائرین عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ کی طرف سفر کر رہے تھے، اور حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اموات کی تعداد 42 بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے حتمی تصدیق ابھی جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو شفا کاملہ عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔ ~ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~ 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*



