*🌴کھجور سے افطار کرنے کے بعض دنیوی فوائد* * روزے کی حالت میں شوگر لو ہو جاتی ہے اور جسمانی توانائی میں کمی آجاتی ہے، افطار کے وقت کھجور کھانے سے شوگر نارمل ہو جاتی ہے اور جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے۔ کیونکہ کھجور غذائیت اور سریع الأثر شوگر سے بھر پور پھل ہے جو روزہ دار کے لیے بہت ضروری ہے۔ * کھجور میں کولیسٹرول(چربی) کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے افطار کے وقت ایسی خوراک ضروری ہے جس میں چربی کی مقدار کم سے کم ہو۔ * روزہ دار افطار کی کھجور کھانے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے جہاں جسمانی فوائد سے مستفید ہوتا ہے وہیں اجر و ثواب کا بھی مستحق ہوتا ہے۔ ماخوذ:خطبات رمضان/٣٩-٤٠

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

مدرسین کو چاہئے کہ ہر طالب علم کو پورا عربی پڑھانا ضروری نہ سمجھیں ، جس کے اندر مناسبت دیکھیں ، اور فہم سلیم پائیں ، اس کو سب کتابیں پڑھادیں ، اور جس کو مناسبت نہ ہو ، یا فہم سلیم نہ ہو ، اس کو بقدر ضرورت مسائل پڑھا کر کہہ دیں کہ جاؤ دنیا کے دھندے میں لگو ، تجارت وحرفت کرو ، کیوں کہ ہر شخص مقتدا بننے کے لائق نہیں ہوتا ، بعضے نالائق بھی ہوتے ہیں ، ایسوں کو فارغ التحصیل بنا کر مقتدا بنا دینا خیانت ہے ۔ ایسے لوگوں کے لئے ایک مقدار معین کر لینا چاہیے کہ اس سے آگے ان کو نہ پڑھایا جائے ، اور وہ مقدار ایسی ہو جو دین کے ضروری مسائل جاننے کے لئے کافی ہو ۔ ( تعمیم التعلیم ، التبلیغ ۔ ص ۲۱۲ ۔ ص ۱۶۱ ۔ ج۲۱ )