کوئی بھی آنکھ مکمل نہیں ہے! 👁️ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بہتر دیکھنے کی صلاحیت بھی کسی قیمت پر حاصل ہوتی ہے؟ قدرت نے ہر آنکھ کو کمال (Perfection) کے لیے نہیں بلکہ بقا (Survival) کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کیسے: 👁️ انسان (Human) انسانی آنکھ تیز، فوکسڈ اور رنگوں کی پہچان میں بہترین ہے۔ لیکن: اس میں ایک 'بلائنڈ اسپاٹ' ہوتا ہے اور کئی جانوروں کے مقابلے میں اس کی سائیڈ ویژن (اطراف کا منظر) محدود ہوتی ہے۔ 🦎 چھپکلی / گیکو (Gecko) یہ انتہائی مدھم روشنی میں بھی دیکھ سکتی ہے اور تقریباً اندھیرے میں بھی رنگوں کو پہچان لیتی ہے۔ لیکن: تیز روشنی میں اس کی بصارت بہت جلد چندھیا جاتی ہے۔ 🐐 بکری (Goat) بکری کی مستطیل نما پتلیاں اسے 320 ڈگری تک کا وسیع منظر (Panoramic view) دکھاتی ہیں تاکہ وہ دشمن کو دور سے دیکھ سکے۔ لیکن: اس کے بدلے اسے عمودی گہرائی (Vertical depth) کا درست اندازہ نہیں ہو پاتا۔ 🐙 آکٹوپس (Octopus) سمندر کی گہرائیوں میں اشکال اور تضاد (Contrast) کو پہچاننے میں یہ ماہر ہے۔ لیکن: آکٹوپس زیادہ تر رنگوں سے عاری (Color-blind) ہوتے ہیں—وہ دنیا کو ویسے نہیں دیکھتے جیسے ہم دیکھتے ہیں۔ 👉 نتیجہ: ارتقاء کا مقصد 'کمال' حاصل کرنا نہیں... بلکہ 'بقا' کو یقینی بنانا ہے۔ قدرت ہر جاندار کو وہی کچھ دیتی ہے جو اسے اپنے ماحول میں زندہ رہنے کے لیے ضروری ہو۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

ایک مقبول ولی کی پیشین گوئی

ایک مقبول ولی کی پیشین گوئی

حضرت شاہ عبدالرحیم صاحب سہارنپوری جو بڑے صاحب کشف و کرامات تھے، ان کا ایک واقعہ بہت مشہور ہے کہ پنجاب سے حکیم نورالدین بسلسلہ معالجہ حضرت شاہ صاحب کے پاس آئے ... حضرت نے ان سے فرمایا کہ حکیم صاحب پنجاب میں کوئی جگہ قادیان ہے، وہاں سے کسی نے نبوت کا دعوی تو نہیں کیا ؟ حکیم صاحب نے کہا کہ کسی نے نہیں کیا ... حضرت شاہ صاحب نے فرمایا کہ وہاں سے ایک شخص نبوت کا دعوی کرے گا اور لوح محفوظ میں آپ کو اس کا مصاحب لکھا ہے، آپ کے اندر ایک مرض ہے ( بحث کرنے اور الجھنے کا یہ مرض آپ کو وہاں لے جائے گا اور آپ مبتلا ہوں گے۔ ہم تو اس وقت نہ ہوں گے۔ مگر آپ کو باذن الہی) پہلے سے مطلع کیے دیتے ہیں ... چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور یہ حکیم صاحب اس سے مناظرہ کرنے کے لئے گئے اور اس کے دام میں پھنس گئے اور اس پر ایمان لے آئے اور پھر اس کے خلیفہ اول ہوئے ... نعوذ باللہ ) (آپ بیتی از شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا رحمہ اللہ ) ____📝📝📝____ کتاب : قابلیت اور مقبولیت ۔ صفحہ نمبر: ۱۰۲۔ صاحب کتاب : مولانا محمد اسحق ملتانی۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔