السلام علیکم اسلامی تاریخ قسط نمبر 6 حضرت آدم علیہ السلام کا دنیا میں آنا حضرت آدم علیہ السلام جنت میں تنہا رہتے ہوئے بے چینی محسوس کرنے لگے ، تو تسلی کے لیے اللہ تعالٰی نے ان کی بائیں پسلی سے حضرت حوا علیہا السلام کو پیدا کیا اور دونوں کو حکم دیا کہ اس درخت کے علاوہ ، جنت کی تمام نعمتوں کا استعمال کرو ۔ شیطان نے وسوسہ ڈال کر بہکایا کہ اس درخت کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا پھل کھانے کے بعد تم ہمیشہ جنت میں رہو گے ، چنانچہ شیطان کے دھوکے میں آکر انہوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا ، اللہ تعالٰی نے اس غلطی کی وجہ سے جنت کا لباس اتار کر دونوں کو دنیا میں بھیج دیا ۔ حضرت آدم علیہ السلام اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہوئے اور ایک مدت تک توبہ و استغفار کرتے ہوئے اللہ کے سامنے روتے رہے ، پھر اللہ تعالٰی نے ان کی توبہ قبول فرمائ ۔ اس کے بعد دنیا میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام ہی سے نسل انسانی کا سلسلہ شروع ہوا ۔