سانس لینا ناک کے ذریعے زیادہ بہتر ہے یا منہ کے ذریعے ؟؟؟ ناک کے ذریعے سانس لینا زیادہ بہتر ہے- ناک کا ارتقاء سانس لینے کے لیے ہوا ہے- ہمارے نتھنوں میں بہت سے بال اور میوکس ہوتے ہے جو گردوغبار کے ذرات اور بیکٹیریا وغیرہ کو فلٹر کرتے ہے اور پھیپھڑوں تک نہیں پہنچنے دیتے- اس کے علاوہ ناک سے سانس لینے کے دوران ہوا کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت کے برابر ہو جاتا ہے جس سے پھیپھڑوں کو بیرونی درجہ حرارت پر ہوا کا سامنا نہیں کرنا پڑتا- خاص طور پر سردیوں میں جب ہوا ٹھنڈی اور خشک ہوتی ہے، ناک سے سانس لینے سے پھیپھڑوں تک پہنچتے پہنچتے ہوا نم بھی ہو جاتی ہے اس لیے پھیپھڑوں میں نمی کا تناسب درست رہتا ہے۔۔۔۔ منہ سے سانس لینے سے منہ خشک ہوجائے گا ،، کافی سارا گرد و غبار اندر چلا جائے گا۔۔۔۔۔



