سقراط کے مشہور اقوال: • “غصے کا علاج، خاموشی ہے۔” • “یہ ضروری نہیں کہ میری بات کو قبول کیا جائے، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ سچی ہو۔” • “انسان اپنی سوچ سے اپنے دنیا کو پھولوں کی سیج یا کانٹوں کا بستر بنا سکتا ہے!” • “ہمیں دو کان، دو آنکھیں، اور ایک زبان دی گئی ہے اور اس میں اشارہ ہے کہ ہمیں سننا اور دیکھنا زیادہ چاہیے، اور بولنا کم۔” • “دنیا میں واحد نیکی علم ہے، اور واحد برائی جہالت ہے!” • “قناعت قدرتی دولت ہے، اور عیش مصنوعی غربت ہے۔” • “ہمیشہ یاد رکھیں، کوئی انسانی حالت مستقل نہیں ہے؛ اس طرح خوش قسمتی کے وقت میں حد سے زیادہ خوش نہ ہوں اور بدقسمتی کے وقت میں حد سے زیادہ مایوس نہ ہوں۔” • “طاقتور ذہن خیالات پر بحث کرتے ہیں، اوسط ذہن واقعات پر بات کرتے ہیں، اور کمزور ذہن لوگوں پر گفتگو کرتے ہیں۔” • “بات کرو تاکہ میں تمہیں دیکھ سکوں؛ تمہاری آواز تمہارے وجود کا اظہار ہے اور یہ محض بولنے کی صلاحیت سے زیادہ ہے۔ تمہاری باتیں تم ہو۔” مترجم : عادل نعمانی