افادات: حکیم الامت شاگرد کی دل جوئی اور محبت بڑھانے کے اصول: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خواب میں مجھے دودھ کا ایک پیالہ دیا گیا اور میں نے خوب سیر ہو کر پیا۔ پھر بچا ہوا دودھ عمر کو دے دیا لوگوں نے عرض کیا حضور اس کی تعبیر کیا ہوئی فرمایا دودھ سے مراد علم ہے (بخاری) اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں اول یہ کہ شاگرد کو کبھی کبھی اپنے کھانے پینے میں شریک کرلیا کرے جس سے اس کا دل بڑھتا ہے اور محبت زائد ہوتی ہے اور جس قدر استاد سے محبت ہوگی اسی قدر علم میں برکت ہوگی۔ دوسرا یہ کہ اگر حق تعالیٰ کسی کو کوئی باطنی برکت عطافرمائے تو شاگرد کو دینے سے دریغ نہ کرے (اصلاح انقلاب)