گاؤتم آدانی پر امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں سولر انرجی کے معاہدے کے لیے افسران کو 25 کروڑ ڈالر رشوت دی۔ امریکی حکام کے مطابق آدانی نے امریکی سرمایہ کاروں سے جھوٹ بول کر فنڈز جمع کیے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ نیویارک کی عدالت نے آدانی اور سات دیگر افراد پر جعلسازی اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔