*اس👇🏻شئیر کرکے آپ بہت سے لوگوں کو بچا سکتے ہیں* میرا ایک عبرتناک واقعہ تحریر: بدرالاسلام قاسمی استاذ جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں عام طور پر بہت ذاتی قسم کے مسائل، تصاویر یا واقعات کو سوشل میڈیا پر عام کرنے کا قائل نہیں ہوں، البتہ اگر کوئی ایسا واقعہ پیش آئے جس میں کچھ درسِ عبرت ہو، مقامِ شکر ہو، تشجیع و حوصلہ بخش عنوانات ہوں، یا احباب کی دعائیں مطلوب ہوں تو ضرور شیئر کرتا ہوں. ایسا ہی ایک واقعہ کل گزشتہ مؤرخہ 18 نومبر 2024ء بروز پیر میرے ساتھ پیش آیا. دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے میں نور گرافکس میں کچھ کام کر رہا تھا، دونوں بچے پڑھنے کے لیے گھر سے نکلے تو سوچا اوپر جا کر کھانا کھا لیا جائے، اوپر آیا تو تین سالہ چھوٹا لڑکا بیچ صحن میں جھولا جھول رہا تھا، والدہ محترمہ ذرا فاصلے پر واقع اپنے کمرے میں تھیں، اہلیہ نظر نہیں آئیں تو میں ذاتی کمرے کی جانب متوجہ ہوا، اس سے بالکل متصل غسل خانے میں سے کسی کے ہانپنے اور زور زور سے سانس لینے کی آواز آتی محسوس ہوئی، اہلیہ کو نام لے کر پکارا، ہلکے سے دروازے پر دستک دی، لیکن جواب ندارد اور وہ آواز جوں کی توں، میرا ماتھا ٹھنکا اور میں نے دروازہ توڑنے کے لئے متعدد مرتبہ کندھے سے اس پر زور لگایا، پانچ چھ ضرب سے دروازہ ٹوٹا تو اہلیہ کو ایک کونے میں بے ہوش پایا، چیخ چیخ کر والدہ کو پکارا، اہلیہ بالکل بے ہوش تھیں، آنکھوں کی کیفیت ناقابل بیان، دانت سے دانت ملے ہوئے، کچھ سمجھ نہیں آیا، سر پر قیامت کھڑی محسوس ہوئی، بڑی مشکل سے والدہ کے ساتھ مل کر انھیں غسل خانے سے نکالا، ڈاکٹر کی طلب میں باہر کو لپکا، زبان پر ذات باری تعالیٰ کا نام جاری تھا اور آنکھیں مددگار ڈاکٹر کو تلاش کر رہی تھیں، گھر سے متصل دونوں ڈاکٹر کلینک پر نہیں تھے، ذرا دور پر واقع ایک ڈاکٹر صاحب کو کال کی تو وہ بھی گھر سے کافی فاصلے پر تھے، ندیم بھائی (مینیجر مکتبہ النور) کو محلے کے ایک دوسرے ڈاکٹر صاحب کو لینے بھیجا تو وہ بھی کسی ایمرجنسی کیس کو دیکھ رہے تھے، پھر فوراً انھیں دارالعلوم وقف کے پاس واقع رازی کلینک بھیجا، جہاں میرے استاذ مرحوم حضرت مولانا غلام نبی کشمیری علیہ الرحمہ کے فرزند ڈاکٹر سلمان ولی خدمت انجام دیتے ہیں. دروازہ توڑنے سے لے کر اب تک تقریباً پندرہ منٹ ہو چکے تھے، اہلیہ کی سانس چل رہی تھی لیکن بولنے پر قدرت نہ تھی، کچھ دیر میں ان کے حواس لوٹنے شروع ہوئے، ہلکے ہلکے ہونٹ ہلنے لگے، جیسے کچھ کہنا چاہتی ہوں، میں نے کان لگا کر سننے کی کوشش کی تو وہ کلمہ طیبہ کا ورد کر رہی تھیں، ساتھ ہی کہہ رہی تھیں کہ میری غلطیاں معاف کرنا. میں اور والدہ محترمہ انھیں مسلسل تسلی دیتے رہے، والدہ پڑھا ہوا پانی لے آئیں اور وہ پلایا، اتنے میں ڈاکٹر سلمان ولی صاحب بھی آ پہنچے اور فوری طور پر بی پی اور آکسیجن لیول وغیرہ چیک کیا، تسلی دی، اور انجکشن لگائے. انھوں نے کہا کہ غسل خانے کے اندر گیس گیزر ہونے کی وجہ سے آکسیجن ختم ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ان پر غشی طاری ہوئی. آپ اطمینان رکھیں، ایک دو دن میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گی. ان شاء اللہ یہ آدھا گھنٹہ میری زندگی کے سخت ترین لمحات میں سے تھا، اللہ کا لاکھ لاکھ فضل رہا، میں جتنا بھی اس رحیم و کریم کا شکر ادا کروں وہ کم ہے. اس واقعے سے معلوم ہوا کہ کسی بھی صورت میں گیس گیزر غسل خانے کے اندر نہیں لگوانا چاہیے، خدا نخواستہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب ہو سکتا ہے، اس طرح کے اور بھی بہت سے واقعات سننے میں آ چکے ہیں. اللہ کے فضل و کرم سے اہلیہ محترمہ رو بہ صحت ہیں، احباب سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے. جزاکم اللہ خیرا

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

تمہارا مقام اور اللہ کی مرضی

تمہارا مقام اور اللہ کی مرضی

کسی بزرگ نے کیا ہی فرمایا : اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے: اگر وہ تمہیں اپنے ذکر میں مشغول رکھے، تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔ اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے، تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا چاہتا ہے۔ اگر تمہیں نیک اعمال میں مصروف کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔ اگر دنیاوی معاملات میں الجھائے، تو یہ سمجھو کہ تمہیں دور کر رہا ہے۔ اگر تمہیں لوگوں کے معاملات میں مصروف رکھے، تو یہ جان لو کہ وہ تمہیں بے وقعت کرنا چاہتا ہے۔ اگر دعا میں مشغول کرے، تو یقین کرو کہ وہ تمہیں نوازنا چاہتا ہے۔ اگر فائدہ مند علم میں مصروف کرے، تو وہ چاہتا ہے کہ تم اس کی معرفت حاصل کرو۔ اگر تمہیں جہاد فی سبیل اللہ میں لگائے، تو وہ تمہیں اپنے لیے چننا چاہتا ہے۔ اگر خدمت خلق اور بھلائی کے کاموں میں مشغول کرے ، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنی محبت والے کاموں میں لگا رہا ہے۔ اور اگر تمہیں غیر ضروری کاموں میں مصروف کرے ، تو سمجھو کہ تمہیں اپنی محبت سے نکال رہا ہے۔ اگر تمہیں دین میں تحریف یا ایسے کاموں میں مشغول رکھے جو اسکی نافرمانی کے ہوں تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنی محبت سے محروم کر رہا ہے اور اگر تمہیں اپنے بندوں کو تکلیف اور اذیت پہنچانے میں مصروف رہنے دے، تو جان لو کہ تمہیں خیر سے محروم کیا جا رہا ہے لہذا، اپنے حال پر غور کرو کہ تم کس کام میں مشغول ہو، کیونکہ تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے۔۔ اللّٰه اللّٰه اللّه _____📝📝📝_____ منقول ۔ انتخاب اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔