https://islamictube.in/new_site/public/images/news_images/3425_2024-11-06_islamictube.jpg

صحرا میں برفباری: سعودی عرب میں قیامت کی نشانیاں یا موسمی تغیرات کا کمال؟

کیا قیامت کی نشانیاں ظاہر ہو رہی ہیں؟ عرب کے صحرا پر برف کی سفید چادر نے سب کو حیران کر دیا۔ سعودی عرب میں برفباری کا منظر: جو زمین ہمیشہ گرم اور خشک ہوا کرتی تھی، وہیں آج سعودی عرب کی فضاؤں میں برف کا نزول دیکھنے کو ملا۔ یہ تبدیلی نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کے لیے حیرت کا سبب بن گئی ہے۔ پچھلے سال دبئی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلاب نے سب کو چوکایا تھا، اور اب سعودی عرب کے صحرا کو برف کی چادر نے ڈھانپ لیا ہے۔ الجوف میں برفباری کے مناظر وائرل: سوشل میڈیا پر کل سے سعودی عرب میں ہونے والی برفباری کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، جہاں لوگ صحراؤں اور پہاڑوں پر برف کے ڈھیر کو حیرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ الجوف کے علاقے میں طوفانی بارش اور برف کے گولوں کے گرنے کی وجہ سے سفید برف کی چادر پورے علاقے پر پھیل چکی ہے، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے: ان ویڈیوز پر لوگوں کی طرف سے دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین اس واقعے کو عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں، تو کچھ نے تو یہ تک کہہ دیا کہ "قیامت قریب ہے"۔ سعودی عرب کا یہ شمال مغربی علاقہ الجوف، اپنی گرم اور خشک آب و ہوا اور تاریخی ورثے کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت معمول میں ہمیشہ گرم رہتا ہے، لیکن اس برفباری نے موسم کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ "اونٹ کے منہ میں زیرہ" ڈالا گیا ہے، شاید اسی طرح سے اس صحرا کے تپتے سینے پر برف کی یہ سفید چادر بھی ایک منفرد اور نادر منظر پیش کر رہی ہے۔