https://islamictube.in/new_site/public/images/news_images/6496_2026-06-04_islamictube.webp

ترنمول کانگریس کے وجود پر خطرے کے بادل؛ ممتا بنرجی کے پاس پارٹی بچانے کے کیا آپشنز ہیں؟

ٹی ایم سی میں تاریخی پھوٹ: 58 باغی ایم ایل اے الگ، ممتا بنرجی کے سیاسی وجود کو شدید خطرہ کولکتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس (TMC) اپنی 28 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ پارٹی کے 58 باغی ایم ایل اے نے ممتا بنرجی سے بغاوت کرتے ہوئے رتبرتا بنرجی کو اپنا نیا لیڈر چن لیا ہے، جنہیں اسمبلی اسپیکر نے باقاعدہ طور پر قائد حزب اختلاف (Leader of Opposition) تسلیم کر لیا ہے۔ اس وقت ممتا بنرجی کے ساتھ صرف 22 ایم ایل اے باقی رہ گئے ہیں۔ سیکنڈ ان کمانڈ ابھیشیک بنرجی کی قیادت سے ناراضگی کو اس پھوٹ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی کو بچانے کے لیے ممتا بنرجی کے پاس 3 اہم اختیارات: قانونی جنگ (عدالتی چیلنج): ممتا بنرجی باغی دھڑے کے رتبرتا بنرجی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے اسپیکر کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر سکتی ہیں۔ باغیوں کا اخراج (Disqualification): وہ تمام 58 باغی ایم ایل اے کو پارٹی سے نکال سکتی ہیں، لیکن ایسا کرنے سے اسمبلی میں ان کی طاقت صرف 22 رہ جائے گی اور باغی دھڑا الیکشن کمیشن میں جا کر "اصل TMC" اور انتخابی نشان (Symbol) پر دعویٰ ٹھونک سکتا ہے۔ مفاہمت اور بات چیت: وہ باغیوں سے سمجھوتہ کر سکتی ہیں، لیکن یہ سب سے مشکل راستہ ہے کیونکہ باغی ایم ایل اے ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال: ترنمول کانگریس کا نام، نشان اور سیاسی مستقبل اب مکمل طور پر ممتا بنرجی کے اگلے فیصلے پر منحصر ہے۔