سوانحِ حیات

سوانح یونسؒ (پونہ والے)
سوانح یونسؒ (پونہ والے)
ماہنامہ راہ ہدایت (جولائی)
ماہنامہ راہ ہدایت (جولائی)
ماہنامہ پیغام پورہ معروف(جولائی)
ماہنامہ پیغام پورہ معروف(جولائی)
ماہنامہ حبل اللہ (جولائی)
ماہنامہ حبل اللہ (جولائی)
ماہنامہ فہم دین کراچی (جون)
ماہنامہ فہم دین کراچی (جون)
ماہنامہ مدارس نیوز (جون)
ماہنامہ مدارس نیوز (جون)
ماہنامہ فیضان اشرف (جولائی)
ماہنامہ فیضان اشرف (جولائی)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (جولائی)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (جولائی)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (جون)
ماہنامہ ندائے اعتدال علی گڑھ (جون)
Image 1

اصل سخاوت کہاں ہونی چاہیے؟

اصل سخاوت کہاں ہونی چاہیے؟

‏ایک عورت نے ایک بزرگ ریڑھی والے سے پوچھا : " انڈے کتنے روپے درجن ہیں؟" بوڑھے نے ادب سے جواب دیا: "بی بی، تیس روپے فی انڈہ۔" عورت بولی: "میں چھ انڈے 150 روپے میں لوں گی، ورنہ چلی جاؤں گی۔" بوڑھا آدمی نرمی سے مسکرایا: "بی بی، جیسے آپ چاہیں ویسے لے لیں۔ میرے لیے تو یہ اچھی شروعات ہے۔ آج ابھی تک ایک بھی انڈہ نہیں بِکا، اور مجھے اسی سے گزارا کرنا ہے۔" عورت اپنے خیال میں بہترین سودے پر خوش ہو کر وہاں سے چلی گئی۔ کچھ دیر بعد وہ اپنی لگژری کار میں بیٹھ کر ایک مہنگے ریسٹورنٹ پہنچی، جہاں اپنی دوست کے ساتھ کھانا کھایا۔ دونوں نے بے جھجھک آرڈر کیا، کھانے کو مشکل سے ہاتھ بھی لگایا، اور جب 4500 روپے کا بل آیا تو 5000 ادا کر کے مالک سے کہا کہ باقی رکھ لو، یہ ٹِپ ہے۔ ریسٹورنٹ کے لیے یہ سخاوت عام بات ہوگی، لیکن انڈے بیچنے والے کے لیے یہ ایک خاموش ناانصافی تھی۔ ہم کیوں اکثر کمزور اور محتاج لوگوں کے سامنے اپنی طاقت دکھانے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ؟ اور کیوں سخاوت وہاں دکھاتے ہیں جہاں اس کی اصل ضرورت نہیں ہوتی ؟ میں نے کہیں ایک باپ کی کہانی پڑھی تھی جو ہمیشہ غریب ٹھیلے والوں سے چیزیں لیتے وقت قیمت سے زیادہ ادا کرتا تھا۔ اس کے بچوں نے اس سے پوچھا کہ اباجان آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس نے کہا: "یہ خیرات ہے، مگر عزت کے پردے میں لپٹی ہوئی۔" انگریزی ادب سے ماخوذ 🛑❤️

Whats New

Naats