A'is for Allah , nothing but Allah lyrics

Naats

آیۃ القران

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَمَۃِ (۱۹)عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ(۲۰)(سورۃ البلد)

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے، وہ نحوست والے لوگ ہیں(۱۹) اُن پر ایسی آگ مسلط ہوگی جو ان پر بند کر دی جائے گی(۲۰)(آسان ترجمۃ القران)

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ عَائِشَةَؓ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ لاَ تَسُبُّوا الأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا ‏"‏‏(بُخاری شریف/ ۶۵۱۶)

نبیﷺ نے فرمایا: ”مردوں کو برا مت کہو، اس لئے کہ وہ ان اعمال تک پہنچ چکے جو انھوں نے آگے بھیجے ہیں“(تحفۃ القاری)

Download Videos

خود کلامیاں

اے دل مضطرب ! تیرا سکون کہاں کھو گیا ، تیری خوشی کیا ہوئی ، تیرا چین کس نے برباد کر دیا ، تو بھی عجیب ہے ، چند مشکل الحصول خواہشات کے درپے ہو کر تو نے اپنے سکون و طمانیت کو ہی داؤ پر لگا دیا !!! دیکھ ! سکون سے بڑی کوئی دولت نہیں ، خوش رہنا سیکھ ! سادا پانی پی کر ، درختوں اور دیواروں کے سائے میں بیٹھ کر ، اس چند روزہ زندگی کے بعد دائمی سکون کے متعلق سوچ کر ۔ خوش رہنا سیکھ ! قمریوں اور کوئلوں کے نغمات سن کر ، بلبل کے مسحور کن نالوں سے مسحور ہو کر ، پروانے کو شمع کے گرد گھومتا دیکھ کر ۔ چڑیوں کے چہچہوں اور دریاؤں کے شور کو محسوس کر ! اپنے من کی دنیا بسا ! تنہائی سے دل لگا ، کتابوں کو عزیز از جان دوست بنا ! مایوسی چھوڑ اور محنت سے کام لے ، اور ان سب کے ساتھ ساتھ رب کا نام لے

اہم مسئلہ

بعض لوگ میت کو رات میں دفن کرنے کو برا خیال کرتے ہیں، ان کا یہ خیال درست نہیں ہے، صحیح بات یہ ہے کہ میت کو رات میں دفن کرنا بلا کراہت جائز و درست ہے۔(اہم مسائل/ج:۶/ص:۱۱۰)