Allah Allah

Naats

آیۃ القران

إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ (۳۸)(سورۃ الحج)

بیشک اللہ ان لوگوں کا دفاع کرے گا جو ایمان لے آئے ہیں ۔ یقین جانو کہ اللہ کسی دغا باز ناشکرے کو پسند نہیں کرتا (آسان ترجمۃ القران)

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لاَ يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا(بُخاری شریف : ۵۷۸۸)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” قیامت کے دن اللہ تعالی اس شخص کی طرف نہیں دیکھیں گے جو اپنی لنگی تکبر سے گھسیٹتا ہے!“(تحفۃ القاری)

Download Videos

چنگیز خان اور ایک عورت

چنگیز خان کے دربار میں تین لوگوں کے قتل کا حکم ہوا، تو ایک عورت روتی چیختی ہوئی دربار پہنچی، ان میں سے ایک عورت کا شوہر تھا، دوسرا بیٹا اور تیسرا بھائی تھا۔ چنگیز خان نے عورت سے کہا کہ تو ان میں سے ایک کا انتخاب کرلے، میں اس کی سزا معاف کر دوں گا۔ تو عورت کہنے لگی کہ شوہر دوسرا مل جائے گا، بیٹا بھی دوسرا جن لوں گی، البتہ بھائی کا کوئی بدل نہیں مل سکتا۔ (لہذا میں بھائی ہی کا انتخاب کرتی ہوں ) چنگیز خان کو یہ انتخاب پسند آیا تو اس نے تینوں کی سزا معاف کر دی۔ (البداية والنهاية لابن كثير ت التركي ط. دار هجر ١٧ / ١٦٦)

اہم مسئلہ

بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر امام محراب میں کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو نماز درست نہیں ہوتی ، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ نماز درست ہو جاتی ہے، البتہ امام کا محراب میں کھڑا ہو کر نماز پڑھانا مکروہ ہے لیکن جگہ کی تنگی اور ضرورت کی حالت میں محراب میں کھڑے ہو کر نماز پڑھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔(اہم مسائل/ج:۴/ص:۶۲)