چار سو کتابوں کا مصنف! زندگی بھر مذہبی امور ومسائل پر قلم چلانے والا! ملک میں اکثریتی طبقے کی مذہبی بیداری پر زندگی بھر کام کرنے والا! دولت کی ریل پیل، ریکارڈ کے مطابق اسی کروڑ کی پراپرٹی! دنیا بھر کے تعلقات، حتی کہ ملک کا وزیر داخلہ ذاتی طور پر فون کرتا رہتا تھا! لیکن: محرومی کی انتہا دیکھیے! آخری عمر میں کوئی ساتھ رہنے والا نہیں! بچے اور تمام گھر والے اپنی دنیا میں مصروف! عمر کے آخری ایام اولڈ ایج ہوم میں گزارے! آخری رسومات تک میں بچے آنے کے لیے وقت نہیں نکال سکے! یہ کہانی ہے، شری رام کھنڈیل وال کی! حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں، اگر: آپ کا گھر اخلاق واقدار سے محروم ہے! آپ کا گھر خاندانی روایات سے محروم ہے! آپ کے گھر میں خونی رشتوں کا پاس ولحاظ نہیں! یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں: گھر اور خاندان کا تذکرہ بار بار آیا ہے۔ گھریلو اور خاندانی اقدار اور روایات کا تذکرہ بار بار آیا ہے۔ خونی رشتوں کا تذکرہ بار بار آیا ہے۔ اور خونی رشتوں کے احترام اور ان کی پاسداری کا تذکرہ بار بار آیا ہے۔