🕋 ہلاک کرنے والی چیزیں🕋 حضرت ابراہیم نخعی رح سے منقول ہے کہ پہلے جو ہلاک ہوئے وہ تین باتوں وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ 1 ۔فضول کلام 2. زیادہ کھانا 3. زیادہ سونا ۔ فائدہ : جب فضول کلام ہوگا تو غیبت ؛ چغلی وغیرہ ہونگے ۔زیادہ کھانے سے زیادہ شہوت پیدا ہوگی ۔زیادہ سونے سے سستی کاہلی پیدا ہوتی ہے۔ ( اللہ تعالیٰ سبھی کی مذکورہ تینوں چیزوں سے حفاظت فرمائے) آمین۔ " ترجمہ :منبہات :کام کی باتیں: ۳۲ " پیش کردہ:دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریا رح احمدآباد' گجرات