*حسنِ اخلاق کی قیمت* 🥹 بغداد میں ایک شخص ابو حمزہ رہتے تھے جو "سُکری" کے لقب سے مشہور تھے ... انہیں "سُکری" کہنے کی وجہ کیا تھی؟ ... عربی میں "سُکر" چینی کو کہتے ہیں ... دراصل ان کے اخلاق اتنے میٹھے تھے کہ ان کی ہر بات چینی کی طرح مزے دار لگتی تھی ... لہٰذا ان کے اخلاق کی بدولت لوگوں نے انہیں "سُکری" مشہور کر دیا تھا ... ان کے بارے میں آتا ہے کہ وہ ایک بار سخت مقروض ہو گئے ... چنانچہ اپنا عظیم الشان گھر بیچ کر اپنا قرض ادا کرنا چاہا ... جب محلے والوں کو علم ہوا تو انہوں نے وجہ پوچھی ... کہنے لگے: مجھ پر مشکل وقت آگیا ہے اور معاشی طور پر کمزور ہو گیا ہوں ... لوگوں نے مشورہ کیا اور اس بات پر متفق ہوئے کہ اگر ہم سب محلے والوں نے مل کر ان کا قرض ادا نہ کیا اور "سُکری" ہم میں سے چلے گئے ... تو ہمیں ان جیسا کبھی نہیں ملے گا ... تمام لوگوں نے مل کر قرض کی رقم ادا کی ... اور "سُکری" کو اپنے محلے سے نہ جانے دیا ... اور نہ ہی ان کو مکان بیچنے دیا ... (کتاب البطن، صفحہ نمبر ۵۵)