اہلِ علم سے وفا کی نادر مثال ... سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ حفظه الله نے امام ابن حزم، حافظ ابن عبد البر، امام منذري، امام نووي اور حافظ ابن رجب رحمهم الله کی طرف سے حج کیے ہیں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ان ائمہ کی کتب سے مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ان کو اپنا محسن سمجھتا ہوں۔ ---- عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ کی انگوٹھی پر نقش تھا : ”الْوَفَاءُ عَزِيزٌ“ ، وفا نایاب ہے۔ (تاريخ دمشق لابن عساكر : ١٧٧/٤٥) ---- ”وفا دار دوستوں کو ڈھونڈنا دشمن بنانے سے کہیں مشکل ہے۔ کسی کو دشمن بنانے میں لمحہ لگتا ہے، مگر سچے دوست کی تلاش میں عمر بیت جاتی ہے۔ جس کسی کو با وفا دوست مل جائے تو وہ اس دوستی پر گرہ باندھ لے!“ (شیخ صالح العصيمي حفظه الله)