اللہ کے مقابلہ میں کسی کو ترجیح مت دو: ارشاد فرمایا کہ:اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ"والذین آمنوا اشد حبا للہ" جن لوگوں نے میری عظمت اور بڑائ کو پہچان لیا ....وہ مجھ پر مرمٹتا ہے....جان دیتا ہے پر مجھے ناراض نہیں کرتا....جو شیر کو پہچان لیتا ہے وہ بندر اور لومڑی کو خوش نہیں کرتا....وہ اکثریت کو نہیں دیکھتا بس اللہ کے حکم کو دیکھتا ہے....   شیر کے مقابلہ میں کوئ الیکشن نہیں لڑتا....ایک طرف شیر دوسری طرف ایک لاکھ بندر ہیں...تو کوئ بے وقوف ہی ایسے وقت میں اکثریت کو دیکھے گا.....   اسی طرح اللہ کے حکم کے سامنے ڈاڑھی رکھنے میں اکثریت کو مت دیکھو....اللہ کے حکم کو دیکھو....لہذا اللہ تعالی کی عظمت کے مقابلہ میں بیوی کو بھی ترجیح مت دو....آپ بتاؤ سورج کے مقابلہ میں ستارے الیکشن لڑسکتے ہیں....حالانکہ ان کی اکثریت ہے....    جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گۓ تارے    وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آۓ      لہذا دوستو!اللہ کے سامنے نہ معاشرے کو دیکھو نہ نفس کو دیکھو بس اللہ ہی پر نظر رکھو.... لا ترج الا ربک

Image 1