سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق ک...
Ummah Post
11 November, 2024

سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ سے کسی نے بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں عام معاشرے کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا...

ہائے وہ بیٹیاں! تم جس کے ہاتھ میں اُن کا ہاتھ دے دو، وہ اُف کیے بغیر تمہاری پگڑیوں اور داڑھیوں کی لاج رکھنے کے لیے ان کے ساتھ ہو رہتی ہیں اور سسرال میں میکے کی یاد آتی ہے تو چھپ چھپ کر رو لیتی ہیں. کبھی دھوئیں کے بہانے آنسو بہا کر جی ہلکا کر لیتی ہیں، آٹا گوندھتے ہوئے جو آنسو بہتے ہیں وہ آٹے میں جذب ہو کر رہ جاتے ہیں...

مگر کوئی نہیں جانتا کہ اس روٹی میں اس بیٹی کے کتنے آنسو شامل ہیں.

غیرت مندو! ان کی قدر کرو، یہ بڑے نازک آبگینے ہیں...

بحوالہ : محاسن اسلام شمارہ ۲۱۰

Share this article
حضرت حسینؓ کا ایک دیہاتی سے سبق آموز مکالمہ
مضامین

حضرت حسینؓ کا ایک دیہاتی سے سبق آموز مکالمہ

ایک دیہاتی حضرت حسینؓ بن علیؓ کے پاس گیا ، ان کو سلام کیا اور ان سے حاجت کا سوال کیا ، اور اس نے کہا میں نے آپ کے نانا سے سنا ہے ، انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی سے حاجت کا سوال کرو تو وہ چار (صفات والے آدمیوں) میں سے ایک سے مانگو نمبر ۱ : یا تو وہ شریف عربی ہو نمبر ۲ : یا سخی مددگار ہو نمبر...