https://islamictube.in/new_site/public/images/news_images/1803_2025-03-24_islamictube.webp

"کامیڈین کنال کامرا کے طنز نے مچایا ہنگامہ، شیوسینا کا احتجاج اور توڑ پھوڑ"

ممبئی: معروف کامیڈین کنال کامرا کے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ ویڈیو میں کنال نے مبینہ طور پر نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر طنز کیا، جس سے شیوسینا کارکن مشتعل ہوگئے۔ اتوار کی رات شیوسینا کے کارکنوں نے ممبئی کے ہوٹل یونی کنٹینینٹل میں، جہاں ویڈیو شوٹ ہوا، توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے شندے گروپ کے راہول کنال سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کنال کے خلاف بھی ایم آئی ڈی سی پولیس نے بی این ایس کی دفعات کے تحت کیس درج کیا، جبکہ شیوسینا رہنما مُرجی پٹیل کی شکایت پر کارروائی کی مانگ کی گئی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نریش مھاسکے نے دھمکی دی کہ "کنال کو مہاراشٹر بلکہ پورے ہندوستان میں گھومنے نہیں دیں گے۔" دوسری جانب، آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راؤت نے کنال کی حمایت کی اور حکومت پر تنقید کی۔ توڑ پھوڑ کا ویڈیو وائرل ہوا، جسے سنجے راؤت نے "کنال کا کمال" کہہ کر شیئر کیا۔ مھاسکے نے الزام لگایا کہ کنال، ادھو ٹھاکرے سے پیسے لے کر شندے کے خلاف بول رہے ہیں۔ شیوسینا کارکنوں نے ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کی اور کنال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔