آیۃ القران

لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَفْصِلُ بَیْنَكُمْ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ(۳)(سورۃ الممتحنہ)

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں ہرگز تمہارے کام آئیں گی، اور نہ تمہاری اولاد۔ اللہ ہی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا، اور تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے۔(۳)(آسان ترجمۃ القران)

الطاف ربّانی

حدیث الرسول ﷺ

حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعِزَّةِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدَمَهُ فَتَقُولُ قَطْ قَطْ وَعِزَّتِكَ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ(مسلم شریف:٢٨٤٨)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: دوزخ لگا تار یہی کہتی رہے گی: ھل من مزید یعنی کیا کچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ (اپنی شایان شان) اس میں اپنا قدم رکھے گا تو پھر دوزخ کہے گی، تیری عزت کی قسم! بس، بس اور اس کا ایک حصہ سمٹ کر دوسرے حصے سے مل جائے گا۔(تفہیم المسلم/ج:۳/ص:۱۰۸۴)

Download Videos

تیرے ﷺ اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا

اسم محمد ﷺ ...بہت ہی خوصورت اور بے حد پیارا نام ... ایمان سے زیادہ مقدم دین سے زیادہ مقدس فرشتوں سے زیادہ معصوم والدین سے زیادہ محترم ماں سے زیادہ مہربان باپ سے زیادہ شفیق اولاد سے زیادہ عزیز زندگی سے زیادہ سجیلا دھڑکن سے زیادہ قیمتی جان سے زیادہ پیارا خون کی گردش سے زیادہ محبوب سانس سے زیادہ مطلوب شہد سے زیادہ میٹھا آب حیات سے زیادہ زندگی بخش چشمہ کوثر سے زیادہ شفاف بچوں سے زیادہ معصوم جوانی سے زیادہ پر کشش کہولت سے زیادہ مدبر بڑھاپے سے زیادہ سنجیدہ فطرت سے زیادہ کھرا شبنم سے زیادہ پاکیزہ منظر طلوع صبح سے زیادہ دلکش نمود شام سے زیادہ سُہانا موسم بہار سے زیادہ شاداب نسیم سحری سے زیادہ لطیف کلی سے زیادہ عفیف گلاب سے زیادہ شگفتہ آسمان سے زیادہ بیکراں سورج سے زیادہ تابندہ کرن سے زیادہ اجلا چاندنی سے زیادہ لطیف برق سے زیادہ توانا بادل سے زیادہ گہربار سمند سے زیادہ رازدار دریا سے زیادہ سخی پہاڑ سے زیادہ بردبار چٹان سے زیادہ مضبوط محبت سے زیادہ لازوال وقت سے زیادہ جاوداں لفظ سے زیادہ پائیدار سچ سے زیادہ اُستوار موتی سے زیادہ منزہ حقیقت سے زیادہ سچا عقیدت سے زیادہ سُچا ارادت سے زیادہ باکمال حسن سے زیادہ من موہنا مرہم سے زیادہ آسودگی بخش شجر سایہ دار سے زیادہ مسافر نواز شاخ ثمر بار سے زیادہ کشاده دست ابر کرم سے زیادہ غریب پرور حرارت سے زیادہ توانائی بخش مسکراہٹ سے زیادہ بےریا تخلیق سے زیادہ بے ساختہ اقتدار سے زیادہ محتشم فولاد سے زیادہ مضبوط لعل و گوہر سے زیادہ قیمتی معارف و فضائل کے بے پناہ خزینوں سے بھرپور زندگیاں تمام ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا طالب دعا شفاعت محمدیﷺ بروز محشر مولانا انس میمن پالنپوری عفی عنہ

Naats

اہم مسئلہ

فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنا مسنون ہے، اور احادیث میں اس کے بڑے فضائل وارد ہیں، چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے وہ اگلی نماز تک اللہ تعالیٰ کے ذمہ میں ہوتا ہے ، اسی طرح ایک حدیث میں وارد ہے کہ جو شخص فرض نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھے اُس کے جنت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی چیز مانع نہیں ہے یعنی وہ سیدھا جنت میں داخل ہوگا، مگر سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا مسنون نہیں ہے، البتہ فی نفسہ جائز ہے۔(اہم مسائل/ج:۹/ص:۵۲)