آیۃ القران

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَمَۃِ (۱۹)عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ(۲۰)(سورۃ البلد)

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے، وہ نحوست والے لوگ ہیں(۱۹) اُن پر ایسی آگ مسلط ہوگی جو ان پر بند کر دی جائے گی(۲۰)(آسان ترجمۃ القران)

فیضِ سعید جلد 2

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ عَائِشَةَؓ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ لاَ تَسُبُّوا الأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا ‏"‏‏(بُخاری شریف/ ۶۵۱۶)

نبیﷺ نے فرمایا: ”مردوں کو برا مت کہو، اس لئے کہ وہ ان اعمال تک پہنچ چکے جو انھوں نے آگے بھیجے ہیں“(تحفۃ القاری)

Download Videos

دبستانِ ادب

💕 خاموشی اختیار کر لیں مگر گلہ مت کریں۔ گوشہ نوشیں ہو جاٸیں مگر اپنا معیار مت گرائیں ۔ عزت نہ ملے تو کنارہ کشی کر لیں۔ وقت کی بھیک نہ مانگیں عزت اور محبت کے بغیر کسی رشتے کا وجود نہیں۔ عزت وہ نہیں جو باتوں سے سنائی جاتی ہے۔ عزت وہ ہے جو عمل میں دکھاٸی دیتی ہے۔💞

Naats

اہم مسئلہ

بعض لوگ میت کو رات میں دفن کرنے کو برا خیال کرتے ہیں، ان کا یہ خیال درست نہیں ہے، صحیح بات یہ ہے کہ میت کو رات میں دفن کرنا بلا کراہت جائز و درست ہے۔(اہم مسائل/ج:۶/ص:۱۱۰)