*حلال لقمے کی برکت* ایک مسلمان ملک پر کافروں نے حملہ کیا ، تو بادشاہ نے اپنے بیٹے کو مقابلے کے لیے بھیجا ۔ ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ شکست ہوگئی اور بیٹا بھاگ گیا ، تو جو ملکہ تھی ، وہ کہنے لگی ، حضور ! یہ خبر غلط ہے ۔ بادشاہ کو بڑا غصہ آیا کہ تو اندر بیٹھ کے کیسے کہہ رہی ہے کہ خبر غلط ہے ؟ کہنے لگی : بس یہ خبر غلط ہے ۔ ایک ہفتے کے بعد خبر آئی کہ وہ پہلی خبر غلط تھی ، اللہ تعالی نے فتح دے دی ۔ دشمن بھاگ گیا ، کافر بھاگ گیا ، اب بادشاہ نے اپنی بیوی سے پوچھا یہ تونے اندر بیٹھ کر یہ دعویٰ کیسے کیا تھا ۔ یہ تو اس زمانے کے بادشاہوں کی بیویوں کا حال تھا ۔ وہ کہنے لگی : جب سے اس کا حمل ٹھہرا ، میں نے ایک لقمہ حرام تو بڑی بات ہے ، جس میں شک تھا ، وہ بھی نہیں کھایا ، شک والا لقمہ نہیں کھایا اور دو سال اس کو دودھ پلایا ، جتنی دفعہ دودھ پلایا پہلے وضو کیا ، دو نفل پڑھے ، پھر اسے دودھ پلایا ، جو بچہ اتنا پاک دودھ پی کے پروان چڑھے وہ بھی کبھی موت کے ڈر سے بھاگ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر آپ یہ کہتے کہ شکست ہوگئی اور بیٹا شہید ہوگیا تو پھر میں مان جاتی ، میں کیسے مان جاؤں کہ ایسا پاک دودھ پی کے کوئی بچہ کافر کے سامنے سے موت کے ڈر سے بھاگ جائے ، یہ نہیں ہوسکتا ۔ یہ بادشاہ کی بیگمات کا حال تھا ۔ پر تاثیر ایمان افروز واقعات ، ص : 45



