*کیا مظلوموں کے حق میں بولنا جرم ہے؟* یہ کیسا وقت آ گیا ہے کہ غزہ کے معصوم بچوں کے لیے دو لفظ بولنے پر ہتھکڑیاں پہنائی جا رہی ہیں؟ سنبھل، اتر پردیش میں سات مسلمانوں کو صرف اس لیے گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے دیوار پر ایک پوسٹر چسپاں کیا جس میں لکھا تھا “فری فلسطین، فری غزہ” اور اپیل کی گئی تھی کہ ظالم ریاست کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ کیا یہی ہے ہمارا انصاف؟ کیا یہی ہے جمہوریت کا مطلب؟ کیا یہ جرم ہے کہ کوئی ظلم کے خلاف کھڑا ہو؟ ان نوجوانوں نے کسی سے نفرت نہیں پھیلائی، کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، صرف ایک آواز بلند کی مظلوموں کے حق میں، بے گناہوں کی حمایت میں، اور ظالموں کے بائیکاٹ میں۔ لیکن اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، اور پیغام دے دیا گیا کہ اگر تم حق کی بات کرو گے تو تمھیں خاموش کر دیا جائے گا۔ یہ صرف سات افراد کی گرفتاری نہیں، یہ آزادیِ رائے پر حملہ ہے، یہ انسانیت کے ضمیر پر ضرب ہے۔